ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجنئیرنگ کالج کے لکچرر محمد رفیق ایس آئی اؤ کے ریاستی صدر منتخب

انجنئیرنگ کالج کے لکچرر محمد رفیق ایس آئی اؤ کے ریاستی صدر منتخب

Tue, 13 Dec 2016 21:23:23    S.O. News Service

بنگلورو:13/ڈسمبر  (ایس او نیوز)ملک کی مشہور ومعروف طلبا تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی اؤ) کرناٹکا کی سال 2017-2018میعاد کے لئے پی اے انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر محمد رفیق بیدر صدر کے طورپر منتخب ہونے کی جانکاری ایس آئی اؤ کے سرپرست ، جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے امیر حلقہ اطہر اللہ شریف نے دی ۔

بنگلورو میں امیر حلقہ کی نگرانی میں منعقدہ ایس آئی اؤ ریاستی مجلس شوریٰ  میں برادر محمد رفیق کو ریاستی صدر کے طورپر انتخاب کیا گیا۔ محمد رفیق کا تعلق ضلع بیدر سے ہے ، سر ایم وشویشوریا ٹکنیکل یونیورسٹی سے ایم ٹک کرنے کے بعد فی الحال منگلورو کے دیرل کٹےکے پی اے انجنئیرنگ کالج میں بطور لکچرر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد رفیق گذشتہ میعاد میں دکشن کنڑا ضلع کے ڈی اؤ کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری محمد بلال بھی موجود تھے۔


Share: